فوٹو بشکریہ فیس بک

روزہ داروں کیلئے خوشخبری، مغربی ہواوں کا سلسلہ آج ملک میں داخل ہو گا
31 May 2019 (11:58) 2019-05-31

لاہور: روزہ داروں کیلئے خوشخبری ، مغربی ہواوں کا سلسلہ آج ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہو گا، جو منگل تک بر قرار رہیگا۔

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہیگا۔ مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، بنوں، مری، راولپنڈی ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں چند مقامات پر آندھی چلنے اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

پنجاب، سندھ اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں، سب سے زیادہ درجہ حرارت جیکب آباد، سکھر اور موہنجوداڑو میں 49 ڈگری ریکاڈ کیا گیا۔ آج کراچی میں پارہ 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ جیکب آباد، سکھر میں درجہ حرارت 49، لاڑکانہ، بہاولنگر میں 48، سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ کوئٹہ اور گلگت میں ٹمپریچر 36 جبکہ تربت میں 47 ڈگری کے آس پاس رہے گا۔

آج لاہور میں درجہ حرارت 44، فیصل آباد اور ملتان میں 46، تک جائے گا۔ پنجاب کے بالائی علاقوں میں بعض مقامات پر بارش ہوگی۔ پشاور، چترال اور دیر میں کہیں کہیں بادل برسیں گے، جبکہ ڈی آئی خان میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔


ای پیپر