فوٹو بشکریہ فیس بک

ورلڈ کپ 2019، پاکستان اپنا پہلا میچ ویسٹ انڈیز کیخلاف کھیلے گا
31 May 2019 (10:22) 2019-05-31

لندن: ورلڈ کپ 2019، پاکستان آج اپنا پہلا میچ ویسٹ انڈیز کیخلاف کھیلے گا۔ شعیب ملک ڈراپ جبکہ آصف علی ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے۔

شروعات میں ہی گرین شرٹس کے سامنے دہرا امتحان، مقابلہ اس ٹیم سے جو اپنی آئی پر آجائے تو روکنا ناممکن ہوجاتا ہے، اوپر سے ناٹنگھم کا میدان جو ویسے ہی بیٹسمینوں پر مہربان ہے۔ یہ دہرا عذاب اپنی جگہ، بولنگ لائن کا عدم تسلسل سوالیہ نشان، اوپر سے مسلسل ناکامیوں کا بوجھ مگر ناممکن کو ممکن بنانا گرین شرٹس کی پہچان ہے۔

کپتان سرفراز احمد پُر امید ہیں کہ ورلڈکپ کا فاتحانہ آغاز کریں گے۔ بڑے ایونٹ کے پہلے مقابلے کیلئے گرین شرٹس کی بارہ رکنی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا ہے۔ بارہ رکنی سکواڈ میں شعیب ملک ڈراپ، فخر زمان، امام الحق، بابر اعظم، سرفراز احمد، محمد حفیظ، حارث سہیل اور آصف علی۔ آل راؤنڈر میں عماد وسیم اور شاداب خان شامل ہیں جبکہ بالرز میں محمد عامر، وہاب ریاض اور حسن علی کو انٹری مل گئی۔


ای پیپر