عمران خان کے پاس یو ٹرن کی ڈگری ہے : امیر مقام

31 مئی 2018 (23:03)

سوات:پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر امیر مقام نے کہا ہے کہ عمران خان نے یو ٹرن میں پی ایچ ڈی کی ہے ، پہلی دفعہ دیکھا کہ نگران وزیر اعلیٰ کا انتخاب بولی کے ذریعے کیا جارہا ہے ، کمیشن بنایا جائے کہ پختونخوا کے نگران وزیر اعلیٰ کا انتخاب کیسے کیا گیا ،بجلی،گیس اور سڑکوں کے منصوبوں پر تیزی کے ساتھ کام جاری ہے ،حکومت کی جانب سے جاری یہ تین بڑے منصوبے عنقریب تکمیل تک پہنچ جائیںگے جس کے نتیجے میں عوامی مشکلات کا خاتمہ ہوگا،بجلی لوڈشیڈنگ اورکم وولٹیج کے حوالے سے لوگوں کو درپیش مشکلات کا ہمیں پورا پورا احساس ہے اوران مشکلات کو دور کرنے کیلئے دن رات عملی کوششیں کررہے ہیں،عوام مزید ایک ماہ تکلیف برداشت کریں اس کے بعد بجلی کامسئلہ مستقل بنیاد پر حل ہوجائے گا۔


سوات پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت بجلی کی ضرورت زیادہ اور پیداوار کم ہے اگر بجلی پوری ہو تو پھر بھی ملاکنڈڈویژن اور سوات کو تسلسل کے ساتھ بجلی فراہم نہیں کی جاسکتی اس لئے اوورلوڈنگ کی وجہ سے وقتاََ فوقتا َلوڈشیڈنگ ہورہی ہے ،انہوںنے کہاکہ گریڈپرکام جاری ہے جس پر تین ارب بیس کروڑروپے کی لاگت آئے گی ،کام تقریباََ مکمل ہے توڑابہت کام باقی ہے وہ جلد تکمیل تک پہنچ جائے گا اورایک ماہ بعد عوام اس کے ثمرات سے مستفیدہوںگے۔


انہوں نے کہاکہ سوئی گیس لوڈشیڈنگ اورکم پریشر کا مسئلہ حل کرانے کیلئے بھی کام شروع ہے یہ بھی بجلی کی طرح ایک بڑا منصوبہ ہے جس پر کثیررقم خرچ ہوگی تاہم اس سے سوئی گیس کا مسئلہ حل ہوجائے گا،انہوں نے کہاکہ سوکلو میٹر کامشکل ترین کام مکمل ہواہے اوراس وقت صرف دوکلو میٹر پر کام باقی ہے جوجلد مکمل ہوجائے گا سڑکوں کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا یہی وجہ ہے کہ چکدرہ سے کالام تک روڈپر معیاری کام کرانے کیلئے کوشاں ہیں جبکہ ساتھ ساتھ ایکسپریس ویز کا بڑامنصوبہ بھی ہے جوعلاقے کی ترقی اورشعبہ سیاحت کے فروغ کیلئے معائون ثابت ہوگا،انہوںنے کہاکہ ان تین بڑے منصوبوں کی تکمیل سے عوام کو سہولیات میسر آئیںگی اور ا ن کی مشکلات کا خاتمہ ہوجائے گا۔

مزیدخبریں