عام انتخابات میں دھاندلی ہوئی تو نتائج خطرناک ہوں گے، خورشید شاہ کا خدشہ
31 مئی 2018 (23:02) 2018-05-31

اسلام آباد :قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے خدشہ ظاہر کیاہے کہ اگر عام انتخابات میں دھاندلی ہوئی تو نتائج خطرناک ہوں گے،آئینی اور قانونی طور پر لگ رہا ہے کہ انتخابات وقت پر ہوں گے ، ہم سے غلطی ہوئی، یہ انتخابات پرانی حلقہ بندیوں پر ہونے چاہئیں تھے.

شاہد خاقان عباسی نواز شریف سے بہتر وزیراعظم ثابت ہوئے، (ن)لیگی حکومت نے صرف کاغذوں کی حد تک بجلی پیدا کی ،کراچی میں دہشت گردی کے خاتمہ کےلئے نواز شریف نے ایک پیسہ نہیں دیا، پی ٹی آئی نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب کا نام واپس لے کر غلطی کی، پی ٹی آئی کا یہ ہی رویہ رہا تو یہ ملک تباہ کر دیں گے، کہا جا رہا ہے کہ کسی دبائو کی وجہ سے لوگ ایک پارٹی میں جا رہے ہیں۔

جمعرات کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سید خورشید شاہ نے کہا کہ پی ٹی آئی میں اندرونی لڑائی کی وجہ سے معاملات خراب ہورہے ہیں، اگر انتخابات میں دھاندلی ہوئی تو نتائج خطرناک ہوں گے، پیپلز پارٹی نے جمہوریت کے لئے بے پناہ قربانیاں دیں، (ن) لیگ کی حکومت اشتہاروں تک اچھی چلی، ہمارے دور میں دہشت گردی ختم ہو گئی تھی، حکومت نے کہا کہ ہم نے بجلی کی پیداوار میں 11ہزار میگاواٹ کا اضافہ کیا، کہاں ہے وہ اضافہ، کراچی کےلئے فنڈز کا اعلان ہوا مگر فنڈز نہیں ملے، شاہد خاقان عباسی نواز شریف سے بہتر وزیراعظم ثابت ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ آئین میں انتخابات کے التوائ کی کوئی گنجائش موجود نہیں ہے، نگران وزیراعظم کےلئے قومی مفاد کی خاطر فیصلہ کیا، پی ٹی آئی نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب کا نام واپس لے کر غلطی کی، گزشتہ انتخابات میں آر او کی دھاندلی چلی، اس مرتبہ ایسا نہیں ہو گا، ہم ڈکٹیٹر کے خلاف لڑے اور جمہوریت کو بحال کیا، ہمارے دور میں پارلیمنٹ زیادہ مستحکم تھی، ہم نے ایک آمر کو اقتدار سے نکالا، شاہد خاقان عباسی نے کم وقت میں بہترین کارکردگی دکھائی۔

ہم سے غلطی ہوئی، یہ انتخابات پرانی حلقہ بندیوں پر ہونے چاہئیں تھے۔ انہوں نے کہا کہ آئینی اور قانونی طور پر لگ رہا ہے کہ انتخابات وقت پر ہوں گے، پی ٹی آئی کا یہ ہی رویہ رہا تو یہ ملک تباہ کر دیں گے، کہا جا رہا ہے کہ کسی دبائو کی وجہ سے لوگ ایک پارٹی میں جا رہے ہیں، شفاف انتخابات کی صورت میں ملک بحران سے باہر نکل آئے گا۔

خورشید شاہ نے کہا کہ حکومت نے صرف کاغذوں کی حد تک بجلی پیدا کی، کراچی میں دہشت گردی کے خاتمہ کےلئے نواز شریف نے ایک پیسہ نہیں دیا، میں پارلیمنٹ کی بالادستی پر یقین رکھتا ہوں، اگر انتخابات شفاف ہوئے تو ملک غیر یقینی صورتحال سے باہر نکل آئے گا، لوڈشیڈنگ ختم نہیں ہوئی، نہ ہی پانی مل رہا ہے، شاہد خاقان عباسی ایک ورکر اور مسائل کو سمجھتے ہیں۔


ای پیپر