الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا
31 مئی 2018 (22:37) 2018-05-31

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اگلے عام انتخابات کا شیڈول جاری کردیا ہے ،2جون سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جائیں گے امیدواروں کی انتخابی نشانات 26جون ،حتمی فہرست 27جون جبکہ پولنگ 25جولائی کو ہوگی ،ملک کی تمام سیاسی جماعتوں نے بروقت انتخابات کے انعقاد پر زور دیا ہے بلوچستان اسمبلی کی قرارداد اور حلقہ بندیوں پر ہائی کورٹ کے فیصلے انتخابات کی راہ میں رکائوٹ نہیں ہیں ،انتخابی عملے کی بے ضابطگیوں پر دو سال کی سزا دی جائے گی ،غیر ملکی مبصرین سمیت عالمی میڈیا کو انتخابات کی مانیٹرنگ کرنے کی اجازت ہے تاہم ضابطہ اخلاق میڈیا سمیت سب پر لاگو ہوگا۔


ان خیالات کا ظہار سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب ملک نے اگلے عام انتخابات کے شیڈول کا اعلان کرتے ہوئے پریس کانفرنس میں کیا سیکرٹری الیکشن کمیشن نے آئندہ عام انتخابات کا شیڈول جاری کر تے ہوئے بتایاکہ سیاسی جماعتوں کے ساتھ انتخابی ضابطہ اخلاق پر مشاورت کے بعد اگلے عام انتخابات کا شیڈول جاری کر رہے ہیں ۔ریٹرننگ افسران کل یکم جون کو پبلک نوٹس جاری کریں گے امیدوار کاغذات نامزدگی 2 جون سے 6 جون تک جمع کر سکیں گے امیدواروں کے ناموں کی فہرست 7 جون کو شائع ہو گی امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 14 جون تک کی جائے گی امیدوار ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف 19 جون تک اپیلیں دائر سکیں گے ٹرائبونلز ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف اپیلوں کو 26 جون تک نمٹائیں گے 26 جون کو امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ کیے جائیں گے امیدواروں کی حتمی فہرست 27 جون کو شائع کی جائے گی جبکہ 25جولائی کو اگلے عام انتخابات کیلئے پولنگ ہوگی ۔


انہوں نے کہاکہ انتخابی بے ضابطگیوں میں ملوث عملے کو الیکشن کمیشن سزا دے سکے گا اور یہ سزا کم از کم دو سال ہوگی سیکرٹری الیکشن کمیش نے کہاکہ اگلے عام انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے ملک کی تمام سیاسی جماعتیں مکمل طور پر متفق ہیں بلوچستان کی صوبائی اسمبلی کی جانب سے انتخابات کے التوا کی قرارداد اور ہائیکورٹ میں حلقہ بندیوں سے متعلق فیصلوں کی وجہ سے اگلے عام انتخابات التوا کا شکارنہیں ہونگے انہوںنے کہاکہ ہائی کورٹ کی جانب سے بعض فیصلوں میںیہ کہاگیا ہے کہ الیکشن کمیشن ان حلقہ بندیوں کو از سر نو دیکھے اس سلسلے میں الیکشن کمیشن کوئی فیصلہ کر سکتی ہے اس سے قبل الیکشن کمیشن میں انتخابی ضابطہ اخلاق کے حوالے سے سیاسی جماعتوں کی مشاورتی اجلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی ،مسلم لیگ ن ،تحریک انصاف ،جماعت اسلامی ،اے این پی ،ایم کیو ایم سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈروں نے الیکشن کمیشن میں انتخابی ضابطہ اخلاق کے حوالے سے سفارشات پیش کیں ۔


سیکرٹری الیکشن کمیشن نے بتایاکہ سیاسی جماعتوں کے ساتھ انتخابی ضابطہ اخلاق پر مشاورت ہوئی ہے اور تمام سیاسی جماعتوںنے اس بات پر زور دیا ہے کہ اگلے عام انتخابات بروقت ہونے چاہیے انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن عام انتخابات کی مانیٹرنگ کیلئے غیر ملکی مبصرین اور میڈیا کی حوصلہ افزائی کرتا ہے اور کئی ممالک نے پاکستان میں ہونے والے والے انتخابات کے مشاہدے میں دلچسپی کا مظاہرہ کیا ہے انہوںنے کہاکہ سیاسی جماعتوںنے انتخابی ضابطہ اخلاق کے بارے میں بھی اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے الیکشن کمیشن نے نہ صرف سیاسی جماعتوں بلکہ انتخابی عملے ،مانیٹرنگ ٹیموں ،سیکورٹی اور میڈیا کیلئے بھی ضابطہ اخلاق جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔


ای پیپر