Photo Credit Facebook

ڈیرن سیمی کے پشتو ٹوئٹس نے ایک بار پھر مداحوں کے دل جیت لیے
31 مئی 2018 (21:21)

پشاور:پشاور زلمی کے چیرمین جاوید آفریدی کی جانب سے ٹوئٹ کے جواب میں ڈیرن سیمی نے پشتو ٹوئٹ کیا ہے جس نے مداحوں کے دل جیت لئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی کی جانب سے ٹوئٹ کے جواب میں ڈیرن سیمی نے پشتو میں ٹوئٹ کیا اور کہا کہ وہ پشتو زبان زیادہ لکھ نہیں سکتے لیکن کچھ کچھ سمجھ اور بول ضرور سکتے ہیں۔ ڈیرن سیمی نے کہا کہ پشتو زبان انہیں اپنے مداحوں کے دل کے مزید قریب لاتی ہے۔

جس پر جاوید آفریدی نے ان کا شکریہ ادا کیا۔ جاوید آفریدی نے ڈیرن سیمی کی ویڈیو بھی اپ لوڈ کی جس میں وہ زلمی اور پاکستان فینز کو کہہ رہے ہیں کہ میں آپ سب سے بہت پیار کرتا ہوں۔


ای پیپر