Photo Credit Social Media

 انگلش آل راونڈر بین اسٹوکس انجری کے باعث لیڈز ٹیسٹ سے باہر
31 مئی 2018 (20:56)

لیڈز: انگلش آل راونڈر بین اسٹوکس ہیمسٹرنگ انجری کے باعث لیڈز ٹیسٹ سے باہرہوگئے جبکہ ان کی جگہ برطانوی ٹیم نے 19سالہ سوئنگ بولرسام کرن کوٹیسٹ کیلئے طلب کرلیا۔پاک برطانیہ ٹیسٹ سیریز کا دوسرااورآخری ٹیسٹ جمعہ سے ہیڈنگلے لیڈز میں شروع ہورہاہے۔

ٹیسٹ سے قبل انگلش ٹیم کوآل راونڈر بین اسٹوکس کی انجری سے بڑا دھچکاپہنچاہے۔ آل راونڈر نے لارڈز میں38اور9رنز بنائے۔اورپہلی اننگ میں 73رنزدیکر 3 پاکستانی کھلاڑی آوٹ کئے۔ اسٹوکس ہیمسٹرنگ انجری کے باعث لیڈز ٹیسٹ میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔انگلینڈ نے سرے کے19سالہ لیفٹ آرم سوئنگ بولرسام کرن کوطلب کر لیا۔

سام کے بڑے بھائی ٹوم کرن نےایشیزسیریز کے آخری دوٹیسٹ میں شرکت کی تھی۔سام کرن نے اڑتیس فرسٹ کلاس میچوں میں ایک سوچارکھلاڑی آٹ کئے ہیں۔ سام کرن کی طلبی کے باوجودٹیسٹ میں کریگ ووڈ کوایک اورچانس مل سکتاہے۔ آل رانڈر کرس ووکس ٹیم میں یقینی طور پرشامل ہوں گے۔


ای پیپر