Photo Credit Yahoo

پارٹی،الیکشن پیر خانہ،بیچار ہ اکیلا کیا کیا کرے،سابق وزیر خارجہ خواجہ محمد آ صف کا ٹویٹ
31 مئی 2018 (17:02)

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سابق وزیر خارجہ خواجہ محمد آ صف نے کہا ہے کہ خیبر پختونخواہ اور پنجاب میں نگران وزیر اعلی کیلئے عمران خان بولی لگوا رہا ہے ، خرچے زیادہ ہو گئے ہیں ، پارٹی،الیکشن پیر خانہ،بیچار ہ اکیلا کیا کیا کرے۔

جمعرات کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں خواجہ آصف نے کہا کہ خیبر پختونخواہ اور پنجاب میں نگران وزیر اعلی کا کھیل کھیلا کا رہا ہے اس کیلئے عمران خان بولی لگوا ر رہا ہے ۔ انہوں نے کہا اتفاق رائے ہو تا ہے پھر مکر جا تا ہے ۔ خواجہ آصف نے کہا خرچے زیادہ ہو گئے ہیں ۔ پارٹی،الیکشن پیر خانہ عمران خان بیچار ہ اکیلا کیا کیا کرے۔


ای پیپر