Photo Credit INP

شہباز شریف کے بچپنے والے بیان پر چوہدری نثار کا حیران کن ردعمل سامنے آگیا
31 مئی 2018 (16:51) 2018-05-31

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر چوہدری نثار علی خان کا وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے ان سے متعلق بچپنے کے بیان پر ردعمل سامنے آگیا۔


میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری نثار نے کہا حیرت ہے کہ شہباز شریف کو بچپنے اور سنجیدہ عمل میں فرق کا احساس نہیں۔ بچپنا وہ عمل ہے جو ان کی پارٹی قیادت اس وقت روا رکھے ہوئے ہے اور غیر سنجیدگی یہ کہ بطور پارٹی صدر وہ کچھ نہیں کر پا رہے۔

انہوںنے کہا بہتر ہے کہ شہباز شریف ا س وقت اپنی تمام تر توانائیاں موجودہ گھمبیر مسائل پر خرچ کریں ،چوہدری نثار نے کہا میرا مشورہ ہے کہ 30سالہ پرانی باتیں نہ کھولیں۔

واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا تھا کہ چوہدری نثار میں بچپنا ہے انہیں بچے کی طرح منانا پڑتا ہے۔ مجھے ان کی وجہ سے نواز شریف سے ڈانٹ بھی پڑتی تھی۔


اس موقع پر صحافی نے سوال کیا کہ کیا چوہدری نثار اب بھی مان جائیں گے جس پر وزیراعلیٰ پنجاب نے جواب دیا کہ اللہ خیر کرے گا چودھری نثار ناراض ضرور ہیں لیکن سب ٹھیک ہو جائے گا۔


ای پیپر