میرا کو نکاح پر نکاح کرنے کی سزا دلواﺅں گا، عتیق الرحمن

31 مئی 2018 (15:25) 2018-05-31
لاہور :اداکارہ میرا کے خاوند عتیق الرحمن نے کہا ہے کہ اداکارہ میرا کو نکاح پے نکاح کرنے کی سزا دلانے کےلئے عدالت سے رجوع کروں گا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو میں عتیق الرحمن نے کہا کہ میرا نے میری بیوی ہوتے ہوئے کیپٹن نوید سے شادی کررکھی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ میرا کنواری نہیں میری بیوی ہے ،اس میں اچھی بیوی والی کوئی صلاحیت نہیں۔
خبر پڑھیں:نجم سیٹھی بھی عمران خان کے گُن گانے لگے
عتیق الرحمن نے یہ بھی کہا کہ اداکارہ میرا کو انڈہ ابالنا تک نہیں آتا وہ مجھے کھانا کیا کھلاتی،اس میں حسن اخلاق ہے اور نہ ہی اس کی انگریزی اچھی ہے۔ان کا کہناتھاکہ شادی کے بعد دوسال اکھٹے رہے ہمیشہ جھگڑا رہتا تھا، میرا کہتی تھی کہ پہلی بیوی کو طلاق دو۔
خصوصی فیچرز