Photo Credit Yahoo

غداری کیس،وزارت داخلہ کا مشرف کا شناختی کارڈ بلاک کرنے کیلئے نادراکو خط
31 مئی 2018 (14:53)

اسلام آباد: وزارت داخلہ نے سابق صدر جنرل (ر)پرویز مشرف کا شناختی کارڈ بلاک کرنے کے لیے نادرا کو خط لکھ دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق خصوصی عدالت کی ہدایت پر نادرا نے سابق صدر جنرل (ر)پرویز مشرف کا شناختی کارڈ بلاک کرنے کے لیے نادرا کو باضابطہ خط لکھ دیاہے البتہ نادرا حکام کا کہنا ہے کہ انہیں اب تک اس حوالے سے وزارت داخلہ کا خط موصول نہیں ہوا۔

و زارت داخلہ کا خط موصول ہونے کے بعد جونہی نادرا سابق صدر پرویز مشرف کا شناختی کارڈ بلاک کرےگا اس سے ان کا پاسپورٹ بھی از خود بلاک ہوجائے گا جس کے بعد وہ کوئی سفر بھی نہیں کرسکیں گے جب کہ ایسی صورت میں ان کا کسی بھی ملک کے لیے سفر کرنا غیر قانونی تصور کیا جائے گا۔

نادرا کی جانب سے سابق صدر کا شناختی کارڈ بلاک کیے جانے کی صورت میں پاکستان میں ان کے بینک اکا ﺅ نٹس بھی منجمد ہوجائیں گے اور وہ کوئی پراپرٹی بھی نہیں خرید سکیں گے۔


ای پیپر