تحریک انصاف نے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کی نامزدگی پر مذاق کیا : رانا ثنا اللہ
31 مئی 2018 (00:14) 2018-05-31

لاہور: وزیرقانون پنجاب رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ نگران وزیراعلی پنجاب کی نامزدگی آئینی و قانونی طریقہ کے تحت کی گئی اب نگراںوزیراعلی پنجاب کا نام واپس لینے کی اب کوئی گنجائش نہیں اسی طرح ان کی نامزدگی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا جائے گا۔


تحریک انصاف کی جانب سے نگران وزیراعلی پنجاب ناصر محمود کھوسہ کا نام واپس لینے پر اپنے ردعمل میں کہا کہ تحریک انصاف نے نگران وزیراعلی پنجاب ناصر محمود کھوسہ کی نامزدگی پر مذاق کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ نگران وزیراعلی پنجاب کی نامزدگی ایک آئینی و قانونی طریقہ کے تحت کی گئی ہے۔ جس کے باعث نگراں وزیراعلی پنجاب کا نام واپس لینے کی اب کوئی گنجائش نہیں ہے۔


انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف اب جو مرضی کہتی رہے کہ ہم نے جلد بازی میں نامزدگی کردی یا جو کچھ مرضی کہے اب نگراں وزیراعلی پنجاب کی جس پرآئین کے تحت نامزدگی ہوئی ہے اسی طرح ان کی نامزدگی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ اب نگراں وزیراعلی پنجاب کے نام پر کوئی مشاورت یا نظر ثانی نہیں کی جائے گی۔


ای پیپر