نئے مہینے میں پٹرول کی نئی قیمتیں ؟ اہم اعلان
31 مارچ 2020 (21:40) 2020-03-31

اسلام آباد :چند روز قبل پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد اپریل میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل ہو گا یا نہیں ،ترجمان پٹرولیم ڈویژن نے واضح اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ماہ اپریل میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کسی قسم کا کوئی ردوبدل نہیںکیا جائیگا ،25 مارچ کی قیمتیں کو ہی برقرار رکھا جائے گا ۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یکم اپریل سے کوئی ردو بدل نہیں ہوگا۔ ترجمان برائے پٹرولیم ڈویژن کے مطابق یکم اپریل سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کسی قسم کا ردوبدل نہیں ہوگا۔

پٹرول ‘ ڈیزل اور دیگر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 25 مارچ والی شرح پر برقرار رکھی جائیں گی۔ لہٰذا اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی افواہیں پھیلانے سے گریز کیا جائے اور قومی ذمہ داری کا مظاہرہ کیا جائے۔


ای پیپر