کرونا وائرس کی ویکسین سب سے پہلے صوبہ پنجاب تیار کرے گا :عثمان بزدار کا دعویٰ
31 مارچ 2020 (21:21) 2020-03-31

لاہور : عثمان بزدار نے پریس کانفرنس میں دعویٰ کیا کہ صوبہ پنجاب مقامی سطح پر سب سے پہلے کرونا وائرس کی ویکسین تیار کر لے گا ،جس کی ریسرچ کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کورونا پر کام کرنے والے ڈاکٹروں کو ایک اضافی تنخواہ دیں گے، اگر کسی کی موت واقع ہوئی تو شہداء فنڈ بھی دیں گے، ہمیں اپنی استعداد بڑھانی چاہیے، جنتے زیادہ مریضوں کے ٹیسٹ ہوں گے اتنا ہی بہتر ہوگا،ان کا کہنا ہے کہ کٹس میں خود کفیل ہونے کی کوشش کررہے ہیں،کورونا پر قابو پانےکےلیے ہرممکن کوشش کررہے ہیں۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ جو کچھ دےرہےہیں، وہ حقدار کوپہنچنا چاہیے، کرپشن نہیں ہونی چاہیے، مستحق افراد سے شناختی کارڈ نمبر اور موبائل نمبر لیاجائےگا جنہیں فی کس 4 ہزار روپے دیے جائیں گے۔


ای پیپر