لاہور شہر میں رائیونڈسٹی کو مکمل بند کر دیا گیا ،تمام دکانیں بند
31 مارچ 2020 (19:32) 2020-03-31

لاہور :صوبائی دارالحکومت میں تیزی سے کرونا کے مریض سامنے آنے کے بعد تبلیغی مرکز رائے ونڈ سمیت تمام شہر کو مکمل لاک ڈاوَن کردیا گیا۔

حکام کے مطابق رائیونڈ کے سالانہ اجتماع میں شریک تبلیغی جماعت کے کارکنوں میں بھی کرونا وائرس پائے جانے کے بعد لوگوں میں خدشات بڑھ گئے ہیں۔

اے ایس پی رائے ونڈ نے کہا کہ رائے ونڈ شہر کے داخلی وخارجی راستوں پرپاک فوج اور رینجر کے جوان تعینات کردیے گئے ہیں،پولیس افسرکے مطابق لاہور شہر میں گزشتہ روز کرونا وائرس کے 27 مریض سامنے آنے پرسخت اقدامات اٹھائےگئے ہیں۔


ای پیپر