اپوزیشن لیڈرشہبازشریف کا قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلانے کا مطالبہ
31 مارچ 2020 (13:18) 2020-03-31

لاہور: اپوزیشن لیڈرشہبازشریف نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کردیا، اپوزیشن لیڈر نے مطالبہ کیا ہے کہ کورونا پر پارلیمانی صحت کی قائمہ کمیٹی کا ویڈیو لنک پر اجلاس بلایا جائے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شہبازشریف نے کہاہے کہ قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلاکر واضح کیا جائے لاک ڈاوَن ہوگا یانہیں؟ وزیراعظم کے خطاب نے قومی سلامتی کے اہم فیصلوں سے متعلق سوال اٹھادیا ہے۔

اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے کہا کہ قوم کی جان بچانے کی قومی حکمت عملی بچوں کا کھیل نہیں ،قوم کو شک میں ڈالنا ، انتظامیہ اور عوام کے لئے مسائل پیدا کرنے والی بات ہے ، اپوزیشن لیڈرنے کہاکہ کورونا ریلیف فنڈ کی ترسیل کے لئے فوری پارلیمانی مانیٹرنگ کمیٹی تشکیل دی جائے ۔


ای پیپر