پاکستان میں کرونا وائرس کے مریض بڑھنے لگے، تعداد 1716 ہوگئی
31 مارچ 2020 (09:59) 2020-03-31

لاہور: پاکستان میں کرونا وائرس کے مریض بڑھنے لگے، تعداد 1716 ہوگئی، حکومتی اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں متاثرہ افراد کی تعداد سب سے زیادہ ہے، جہاں مریضوں کی تعداد 618 ہو چکی ہے۔ جبکہ ملک بھر میں موذی مرض سے 20 افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور 11 کی حالت تشویشناک ہے۔

پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر سے 99 نئے مریض رپورٹ ہوئے۔ اب تک 1650 کے ٹیسٹ مثبت آئے، جن میں 773 کی حالت میں بہتری آرہی ہے۔ مہلک وائرس نے ملک میں مزید سات جانیں لے لیں، پاکستان میں اموات کی تعداد بیس ہے، سندھ میں 7، پنجاب میں 6، خیبر پختونخواہ میں 5، بلوچستان اور گلگت بلتستان میں ایک ایک چل بسا، ملک میں مریضوں کی تعداد ایک ہزار 716 ہے۔

پنجاب میں 618، سندھ 566، خیبر پختونخوا 195، بلوچستان 152، گلگت بلتستان 128، اسلام آباد 51 جبکہ آزاد کشمیر میں 6 افراد متاثر ہیں۔ پاکستان میں 57 افراد کرونا وائرس سے مکمل طور پر صحت ياب ہو گئے ہیں۔


ای پیپر