فوٹو بشکریہ فیس بک

وزیر اعلیٰ پنجاب کے تمام اختیارات سلب، حکومتی امور کی ذمہ داری شہباز گل کے حوالے
31 مارچ 2019 (16:43) 2019-03-31

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے تمام اختیارات سلب، حکومتی امور کی ذمہ داری ترجمان پنجاب حکومت شہباز گل کے حوالے کر دیئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق دو روز قبل نوٹیفکیشن جاری ہوا جس کے مطابق عثمان بزدار کو ایگزیکیٹو آرڈرز پر دستخط کرنے اور سیون کلب لاہور میں اہم ملاقاتوں تک محدود کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم پاکستان کے دورہ لاہور کے موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے تمام اختیارات سلب کرکے ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز گل کو سونپ دیئے گئے، تاہم عثمان بزدار کو اہم وفود سے سیون کلب لاہور میں ملاقاتوں اور اہم فیصلوں پر ایگزیکٹو آرڈرز پر دستخط کرنے تک محدود کردیا گیا ہے۔

معبتر ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے وزیر اعلیٰ کی ہونیوالی ون آن ون ملاقات میں بھی اختیارات سے مفلوج کر دیا گیا۔ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے مشیر خاص نعیم الحق کے جاری کردہ نوٹیفیکشن کے مطابق صوبے کے تمام امور کی ذمہ داری شہباز گل کو دے دی گئی۔

ذرائع کا مزید یہ بھی کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے عثمان بزدار کو سیون کلب میں ہی تشریف رکھنے اور وزارت اعلیٰ انجوائے کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے شہباز گل کو حکومت کے تمام امور سرانجام دینے کا حکم جاری کیا، تاہم تمام ایگزیکٹو آرڈرز پر دستخط وزیر اعلیٰ کے ہی ہوں گے، تاہم وزیر اعظم نے وزیر اعلیٰ سمیت کئی وزراء کی کارکردگی کو صفر قرار دے دیا۔


ای پیپر