فوٹو بشکریہ فیس بک

وزیراعظم کرپٹ سیاستدانوں کیساتھ ڈیل اور ڈھیل کے قائل نہیں: شاہ محمود قریشی
31 مارچ 2019 (13:23) 2019-03-31

ملتان: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کرپٹ سیاستدانوں کیساتھ ڈیل اور ڈھیل کے قائل نہیں۔

وزیر خارجہ نے ملتان میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سندھ حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا، بولے سندھ حکومت اپوزیشن کو ایک روپیہ نہیں دیتی۔ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا نام بدلنے کی تجویز ہے۔ انہوں نے ملک میں مہنگائی بھی سابقہ حکومتوں کی پالیسی کا نتیجہ قرار دے دیا۔

شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ سہیل محمود کو نیا سیکرٹری خارجہ مقرر کرنے کا فیصلہ وزیراعظم عمران خان کی مشاورت سے کیا گیا۔ تہمینہ جنجوعہ کی 16 اپریل کو مدت ملازمت پوری ہو رہی ہے۔


ای پیپر