پاک بھارت کشیدگی پر آرمی چیف دفاعی کمیٹی کو بریف کریں گے

31 مارچ 2019 (11:11) 2019-03-31
اسلام آباد: پاک بھارت کشیدگی پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ دفاعی کمیٹی کو بریف کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق آرمی چیف کی دعوت پر کمیٹی 4 اپریل کو جی ایچ کیو کا دورہ کرے گی۔ 21 رکنی دفاعی کمیٹی کی سربراہی امجد خان کریں گے۔ کمیٹی میں تمام پارلیمانی جماعتوں کے ارکان شامل ہوں گے۔