آئندہ تین روز تک موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کر دی
31 مارچ 2019 (10:38) 2019-03-31

لاہور: گرمی نے دستک دیدی، ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سندھ میں گرم رہیگا، آئندہ تین روز میں سندھ اور پنجاب میں گرمی کی شدت بڑھنے کا امکان ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں میں ہزارہ ڈویژن، کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات گرج چمک اور تیز ہواوں کیساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

ملک کے اکثر میدانی علاقوں میں گرمی کا آغاز، بعض بالائی علاقوں میں بارش اور سرد موسم برقرار، سندھ میں سورج تیور بدلنے لگا، کراچی، سکھر، حیدرآباد سمیت دیگر شہروں میں موسم خشک اور گرم۔ آئندہ دو روز میں گرمی مزید بڑھے کا امکان۔

اسلام آباد سمیت لاہور، فیصل آباد، ملتان اور پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی موسم خشک، جبکہ سورج آب و تاب سے کرنیں بکھیرنے لگا۔

بلوچستان میں کوئٹہ، قلات، مکران، تربت سمیت بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔

پشاور میں موسم خشک جبکہ چترال، دیر اور مری میں بارش ہو گی۔


ای پیپر