فوٹو بشکریہ فیس بک

یکم اپریل سے پٹرولیم مصنوعات 12 روپے فی لٹر تک مہنگی ہونے کا امکان
31 مارچ 2019 (09:57) 2019-03-31

اسلام آباد: اوگرا نے یکم اپریل سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے فی لیٹر اضافے کی سفارش کردی۔

تفصیلات کے مطابق یکم اپریل سے پٹرولیم مصنوعات 12 روپے فی لٹر تک مہنگی ہونے کا امکان ہے۔ اوگرا نے قیمتوں میں اضافے کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو بھی بھجوادی، حتمی منظوری وزیر اعظم دیں گے۔

اوگرا نے پیٹرول کی قیمت میں 11 روپے 91 پیسے، ہائی سپیڈ ‏ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے 17 پیسے، ‏مٹی کے تیل کی قیمت میں 6 روپے 65 پیسے اور ‏لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 6 روپے 49 پیسے بڑھانے کی تجویز دی ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ممکنہ اضافے پر عوام نے سر پکڑ لئے، کہتے ہیں مہنگائی سے پہلے ہی متاثر ہیں، حکمرانوں کو غریبوں کی کوئی فکر نہیں۔ شہریوں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا بھی مطالبہ کر دیا۔


ای پیپر