کراچی میں بھی انٹرنیشنل کرکٹ لوٹ آئی ،ویسٹ انڈیز کی ٹیم پہنچ گئی
31 مارچ 2018 (22:25) 2018-03-31

کراچی : ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان کیلئے پاکستان پہنچ گئی ، پہلا ٹی ٹوئنٹی نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی ہے ، گیارہ کھلاڑی کراچی پہنچ گئے جبکہ باقی کھلاڑی کل پہنچیں گے ، پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ نیشنل سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

کراچی ائیر پورٹ ویسٹ انڈیز ٹیم کا والہانہ استقبال کیا گیا۔کھلاڑیوں کو سندھ کی روایت کے مطابق اجرک کی چادریں اور سندھی ٹوپی پیش کی گئی ۔دو دفعہ ٹی ٹوئنٹی کی چیمپئن بننے والی ویسٹ انڈیز ٹیم کراچی میں تین راتوں کا قیام کریگی ،سکیورٹی کے پیش نظر ٹیم کسی بھی قسم کی غیر متعلقہ محفل میں نہیں جائینگے اور نہ ایسا کوئی پروگرام سیٹ کیا گیا ہے ۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی ، سیریز کے تینوں ٹی ٹوئنٹی میچز کراچی میں کھیلے جائیں گے۔میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے سات بجے شروع ہوں گے۔


ای پیپر