ہم سازشوں کا منہ توڑ جواب دینگے ،سردار ایاز صادق
31 مارچ 2018 (21:49)

لاہور :سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ نگران وزیر اعظم جمہوریت پسند ہو گا اس کو حکومتی مشینری کسی کے حق میں یا مخالفت میں استعمال کرنے کا اختیار نہیں ہو گا ،نگران حکومت 60سے 65 دن سے زیادہ نہیں ہوگی ۔148 ویں ترامیم تمام جماعتوں نے متفق طور پر منظور کی اب اگر کوئی نہیں مانتا تو زیادتی ہوگی ، ہم 18ویں ترمیم کی مکمل حفاظت کرینگے ،ملک اب کسی دھرنے اور احتجاج کا متحمل نہیں ہو سکتا ، ہم سازشوں کا منہ توڑ جواب دینگے ۔شیر شیر ہوتا ہے اس لیے نواز شریف جہاں بھی ہونگے آئندہ انتخابات میں ن لیگ کی کامیابی میں اپنا رول ادا کرینگے ،تحریک انصاف اور عمران خان کا کام ہی ہر چیز کی مخالفت کرنا ہے ۔

نگران وزیر اعظم کیلئے سب سے پہلے اپوزیشن لیڈر اور وزیر اعظم کے درمیان مشاورت ہوگی اور اگر یہ نگران وزیر اعظم کیلئے کسی نام پر اتفاق نہ کر سکے تو پھر میں پارلیمنٹ کی 10 رکنی کمیٹی بنا ئوں گا اگر وہ بھی نگران وزیر اعظم کیلئے کسی ایک نام پر اتفاق نہ کر سکے تو پھر  معاملہ الیکشن کمیشن میں جائیگا مگر مجھے امید ہے کہ معاملہ پارلیمنٹ میں ہی حل ہو جائے گا ۔


ای پیپر