پیٹرول کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا
31 مارچ 2018 (20:26) 2018-03-31

اسلام آباد : حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر دی ، پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 7پیسے جب کہ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر کمی کی گئی جب کہ مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمت برقرار رکھی گئی ہے ، نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے ہو گیا ۔ہفتہ کو وزارت خزانہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ، پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 7پیسے جب کہ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر کمی کی گئی جب کہ مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمت برقرار رکھی گئی ہے۔

قیمتوں میں کمی کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 86 روپے اور ڈیزل کی قیمت 96 روپے 45 پیسے فی لیٹر ہو گئی جب کہ مٹی کے تیل کی قیمت 76 روپے 46 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت 65 روپے 30 پیسے برقرار رکھی گئی ہے۔ واضح رہے کہ اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 روپے سے زائد کمی کی سفارش کی تھی ۔اوگرا کی جانب سے وزارت پیٹرولیم کو ارسال کی گئی سمری میں پیٹرول کی قیمت فی لیٹر 5 روپے 26 پیسے کمی،ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قمیت میں 65 پیسے، مٹی کے تیل کی قیمت میں 13 پیسے جب کہ لائٹ ڈیزل 55 پیسے اضافے کی بھی سفارش کی گئی تھی ۔


ای پیپر