18سال بعد دبنگ خان کی اپنی قسمت کا فیصلہ 5اپریل کو سنایا جائیگا
31 مارچ 2018 (18:50)

جودھپور:کالے ہرن کے غیرقانونی شکار کے کیس میں 18 سال بعد بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کی قسمت کا فیصلہ 5 اپریل کو سنایا جائے گا کہ وہ جیل جائیں گے یا باعزت بری ہوجائیں گے۔بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز سلمان خان کے خلاف بھارتی ریاست راجستھان کے شہرجودھپورکی مقامی عدالت میں کالے ہرن کے غیر قانونی شکار کے کیس کی سماعت ہوئی۔

سلمان خان تو عدالت میں پیش نہ ہوئے تاہم ان کے وکیل ہستیمل سرسوت موجود تھے۔ سماعت کے دوران دونوں طرف کے دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے کہا کہ سلمان خان کے خلاف کالے ہرن کے غیر قانونی شکار کے کیس کا فیصلہ 5 اپریل کو سنایا جائے گا۔


ای پیپر