پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کل کراچی میں شروع ہو گی
31 مارچ 2018 (18:06)

کراچی : پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کل بروز اتوار کو کراچی میں شروع ہو گی ، دونوں ٹیمیں یکم، 2 اور 3 اپریل کو تین میچز کی سیریز کھیلیں گی ، پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے ٹکٹس فروخت ہوچکے ہیں اور میدان کو بھی سجا دیا گیا ہے۔


تفصیلات کے مطابق روشنیوں کے شہر کراچی میں کرکٹ میلہ لگنے کو تیار ہے جہاں ویسٹ انڈیز اور قومی ٹیم کے درمیان اتوار کو نیشنل اسٹیڈیم میں جوڑ پڑے گادونوں ٹیمیں یکم، 2 اور 3 اپریل کو کراچی میں تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلیں گی ۔ کل سے شروع ہونے والی تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں شرکت کے لیے ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ کی جانب سے اعلان کردہ اسکواڈ میں جیسن محمد(کپتان)، سیموئل بدری، ریاد ایمرٹ، آندرے فلیچر، آندرے میک کارتھی، کیمو پال، ویرا سیمی پرمال، رومین پاویل، دنیش رام دین، مارلن سیموئلز، اوڈین اسمتھ، چیڈوک والٹن اور کیسرک ولیمز شامل ہیں۔


ویسٹ انڈین ٹیم منیجمنٹ یونٹ میں اسٹیورٹ لا(ہیڈ کوچ)، الفونسو تھامس(معاون کوچ)، ریان میرون(معاون کوچ)، ویرنن ولیمز(فزیوتھراپسٹ) اور ڈیکسٹر آگسٹس(ویڈیو ڈیٹا اینالسٹ) شامل ہیں۔


ای پیپر