احمد رضا مانیکا نے پاکستان تحریک انصاف کو خیر باد کہہ دیا
31 مارچ 2018 (17:31)

پاکپتن: پاکپتن کے معروف سیاسی رہنما احمد رضا مانیکا نے پاکستان تحریک انصاف کا خیر باد کہتے ہوئے کہا ہے کہ پاکپتن میں پیر کی عزت کی جاتی ہے، مریدین آستانوں پر فیض لینے آتے ہیں،مریدین اپنی حدود میں رہ کر پیروں کا احترام کرتے ہیں،اگر کوئی مرید اپنی حد عبور کر جائے تو اسے دنیا میں نقصان اٹھانا پڑتا ہے ۔ ہفتہ کو پاکپتن کے معروف سیاسی رہنما احمد رضا مانیکا نے پاکپتن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کو خیر باد کہہ دیا ہے اور کہا ہے کہ پاکپتن میں مریدین آستانوں پر فیض لینے آتے ہیں ،یہاں پیروں کا احترام کیا جاتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ مریدین اپنی حدود میں رہ کر پیروں کا احترام کرتے ہیں ،اگر کوئی مرید اپنی حد عبور کر جائے تو اسے دنیا میں نقصان اٹھانا پڑتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان جب بھی پاکپتن آئے تو وہ بابا فرید کے مزار پر حاضری دے کر چلے جاتے تھے اور یہاں کسی عہدیدار یا کارکن سے نہیں ملتے تھے ان کو یہ ہی نہیں پتہ تھاکہ پاکپتن میں تحریک انصاف کے کارکنان کتنے سر گرم ہے اور کیا فعال کردار ادا کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہا میں آئندہ الیکشن میں حصہ لوں گا اور میں یہ الیکشن کس سیاسی پلیٹ فارم سے لڑوں گا اس بات کا فیصلہ اپنے خاندان اور ورکرز سے مشاورت کے بعد کچھ دنوں میں کرلوں گا ۔۔ انہوں نے کہا کہ میرے ساتھیوں نے بھی مستعفیٰ ہونے کا فیصلہ کیا ہے، کچھ دن میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کروں گا۔


ای پیپر