خبردار ،ہوشیار ۔۔۔!میاں بیوی ایک دوسرے کا موبائل چیک کرنے سے قبل یہ خبر ضرور پڑھ لیں
31 مارچ 2018 (16:54) 2018-03-31

ریاض:سعودی عرب میں میاں بیوی کی ایک دوسرے کے موبائل فون کی جاسوسی کوجرم قراردےدیا گیا، بغیر اجازت کوڈ کھولنے پر ایک سال قید اور 500 جرمانہ بھرنا ہوگا۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق سعودی عرب میں بغیر اجازت ایک دوسرے کے موبائل کا کوڈ کھولنا جاسوسی سمجھا جائے گا۔

نئے سائبر قانون کے تحت موبائل فون کی جاسوسی ثابت ہونے پر ایک سال قید یا 500 ریال جرمانہ یا دونوں سزائیں ہونگی۔ عرب میڈیا کے مطابق اس قانون کا اطلاق والدین پر اپنی اولاد کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے پر نہیں ہوگا۔


ای پیپر