پی ٹی آئی ایم پی اے وجیہ الزمان نے( ق) لیگ میں شمولیت اختیار کرلی
31 مارچ 2018 (16:26)

لاہور :تحریک انصاف کے ایم پی اے وجیہہ الزماں خان نے ( ق ) لیگ میں شمولیت اختیار کر تے ہوئے کہا ہے کہ میں نے کبھی اصولوں پرسودے بازی نہیں کی، ڈیڑھ سال پہلے مسلم لیگ (ن)چھوڑی، پارٹی رہنمابات نہیں مانتے تھے، خیبرپختونخوا میں ایک کارکن بھی پی ٹی آئی کے نظریئے پر نہیں چل رہا ۔ ہفتہ کو مانسہرہ سے خیبرپختونخوا اسمبلی کے رکن منتخب ہونے والے تحریک انصاف کے رہنما وجیہ الزمان خان نے مسلم لیگ ( ق ) میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔

اسلام آباد میں مسلم لیگ ( ق )کے صدر چوہدری شجاعت حسین سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات میں وجیہ الزمان خان نے ( ق ) لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔ وجیہ الزمان خان نے کہا کہ میں نے کبھی اصولوں پرسودے بازی نہیں کی، ڈیڑھ سال پہلے مسلم لیگ (ن)چھوڑی، پارٹی رہنمابات نہیں مانتے تھے۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں ایک کارکن بھی پی ٹی آئی کے نظریئے پر نہیں چل رہا اور آج عامر لیاقت جیسے لوگ پی ٹی آئی میں آ رہے ہیں۔


ای پیپر