خیبر پختونخواہ میں 5.2 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
31 مارچ 2018 (14:03)

پشاور: خیبر پختونخوا کے کئی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیںجس کی ریکٹر اسکیل پر شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی زلزلے کی شدت کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔


تفصیلات کے مطابق زلزلہ پیما مرکز کے مطابق خیبر پختونخوا کے علاقوں پشاور، نوشہرہ، دیر، باجوڑ، ہنگو، سوات، مالا کنڈ ایجنسی، مانسہرہ اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلے کے یہ شدید جھٹکے تقریباً 15 سیکنڈز تک محسوس کیے گئے جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے نکل آئے ریکٹر اسکیل پر شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی۔


زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی زیر زمین گہرائی 230 کلو میٹر تھی جبکہ اس کا مرکز افغانستان اور تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔ زلزلے کے باعث کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاعات تاحال موصول نہیں ہوئیں۔


ای پیپر