غزہ میں اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے 17افراد جاں بحق
31 مارچ 2018 (13:33)

غزہ:غزہ اسرائیل سرحد پر اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہونے والے افراد کی تعداد 17تک پہنچ گئی ہے۔


تفصیلات کے مطابق اسرائیلی سیکیورٹی فورسز اور فلسطینی مظاہرین کے مابین ہونے والی تازہ جھڑپوں کے نتیجے میں زخمی افراد کی تعداد بھی 12سو سے زائد ہے ۔یوم الارض کے موقع پر غزہ اور اسرائیل کی سرحد پر شروع ہونے والے یہ مظاہرے شدت اختیار کرتے جا رہے ہیں۔یہ مظاہرین فلسطینی مقبوضہ علاقوں سے ڈر کے مارے یا بزور طاقت ہجرت کرانے والے فلسطینیوں کی واپسی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔بتایا گیا ہے کہ ان مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے اسرائیلی فورسز نے ڈورن طیاروں کی مدد سے آنسو گیس کے شیل فائر کیے۔


فلسطینی حکام کے مطابق ان مظاہروں میں ہزاروں افراد شریک ہیں جبکہ اسرائیلی سکیورٹی فورسز طاقت کا استعمال کر رہی ہیں۔ اسرائیلی فورسز کے مطابق مظاہرین کی طرف سے پتھرائو اور فائر بم پھینکنے کے بعد یہ جھڑپیں شروع ہوئیںدوسری جانب اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اینتونیو گتریز نے اسرائیلی سرحد کے قریب شیلنگ سے 16 فلسطینیوں کی ہلاکت کے واقعے کی آزادنہ تحقیقات کرانے کا مطالبہ کر دیا ہے ۔


ای پیپر