آزاد کشمیر سے 3 ہفتے قبل لاپتہ ہونیوالی لڑکی کی لاش برآمد
31 مارچ 2018 (13:19) 2018-03-31

مظفرآباد:آزاد کشمیر کے ضلع پونچھ میں 3 ہفتے قبل لاپتہ ہونے والی ایک لڑکی کو مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کے بعد قتل کرکے نعش برساتی نالے میں پھینک دی گئی۔


تفصیلات کے مطابق علی سوجل کے نواحی علاقے جبوتہ علی میں ایک 16 سالہ لڑکی کی تشدد زدہ نعش برساتی نالے سے برآمد ہوئی۔ لڑکی کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق لڑکی کو اجتماعی زیادتی کے بعد قتل کیا گیا۔واقعے کے بعد مقتولہ کے لواحقین نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ لڑکی کے والد نے الزام عائد کیا کہ انہوں نے 3 ہفتے قبل اپنی بیٹی کی گمشدگی کی رپورٹ پولیس کو دی تھی، لیکن پولیس نے کوئی کارروائی نہیں کی ۔


ای پیپر