کراچی میں گھر گھر تلاشی کے دوران 10 مشتبہ افراد گرفتار
31 مارچ 2018 (13:01)

کراچی : کراچی کے علاقے منگھوپیر میں سرچ آپریشن اور گھر گھر تلاشی کے دوران 10 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔


تفصیلات کے مطابق عزیز آباد میں اسٹریٹ کرائم کے 3ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا جن کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فون اور لیپ ٹاپ برآمد ہوا ہے۔رینجرز نے سرجانی ٹائون میں زیرتعمیر مکان میں چھپایا گیا اسلحہ برآمد کرلیا۔عزیز آباد میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم ، ڈکیتیوں اور موٹرسائیکل چھیننے کی وارداتوں میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ، موبائل فونز اور لیپ ٹاپ برآمد کیے ۔پاکستان کوسٹ گارڈز نے بلوچستان کے علاقے اوتھل سے 10اسمگلرز کو گرفتار کرلیا، کارروائی میں 1 لاکھ لیٹر ایرانی ڈیزل بھی برآمد کیا گیا جبکہ 10 گاڑیاں بھی قبضے میں لے لی گئی ہیں ۔


ایس پی اورنگی عابد علی بلوچ کے مطابق منگھوپیر، مشکی پاڑہ میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران لوگوں کے شناختی کوائف چیک کیے اور 10مشتبہ افراد کو تفتیش کے لیے تھانے منتقل کردیا۔گلشن اقبال بلاک ٹو میں چاقو دکھاکر خاتون کو لوٹنے والے ملزم نے مزاحمت پر شہری کو زخمی کردیا۔علاقہ مکینوں نے ملزم کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر پولیس کے حوالے کردیا ،تاہم گلشن اقبال پولیس نے ابتدائی رپورٹ ڈکیتی کے واقعے کی درج کرنے کے بجائے اسے ذاتی دشمنی کا شاخسانہ بنادیا۔


ای پیپر