ملالہ یوسف زئی 5 سال بعد اپنے گھر سوات پہنچ گئیں
31 مارچ 2018 (12:31)

سوات :نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی ساڑھے 5 سال بعد اپنے آبائی علاقے سوات پہنچ گئیں اوراس موقع پرسیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔


تفصیلات کے مطابق مطابق ملالہ یوسفزئی بذریعہ ہیلی کاپٹر اسلام آباد سے سوات پہنچیں، جہاں اعلی فوجی حکام نے ان کا استقبال کیا۔ ملالہ یوسفزئی کی سوات آمد کے موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے۔ذرائع کے مطابق اپنے آبائی علاقے آمد کے موقع پر ملالہ آبدیدہ ہوگئیں، اس موقع پر ان کے والد نے انہیں دلاسا دیا۔


وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب بھی دورہ سوات میں ملالہ یوسف زئی کے ہمراہ ہیں۔


ای پیپر