گجرات میں جنونی شخص نے خاندان کے 5افراد کو قتل کر کے خود کشی کرلی
31 مارچ 2018 (12:23)

گجرات : گجرات کے علاقے بھدرمیں گھریلو جھگڑے پر ایک شخص نے فائرنگ کر کے بیٹی، بھابھی اور 3 بھتیجوں کو قتل کر کے خود کشی کرلی ۔


تفصیلات کے مطابق ہفتہ کی صبح گجرات کے علاقے بھدرمیں 45 سالہ مبشرنامی شخص نے اپنی 7 سالہ بیٹی مناہل ایمان، دو بھتیجوں3 سالہ زین، 6 سالہ ہاشر،بھتیجی 6 سالہ فاطمہ اور30 سالہ بھاوج مقدس کو گولیاں مارنے کے بعد خود کو گولی مارکرخودکشی کرلی ۔بچے سکول جانے کی تیاری کر رہے تھے کہ ملزم نے فائرنگ کر دی، اہل خانہ کی اطلاع پرپولیس فوری طورپرپہنچی اورلاشوں کوتحویل میں لے کراسپتال منتقل کردیا۔


اہل علاقہ کے مطابق ملزم کا بھائی مدثر روز گار کے سلسلہ میں بیرون ملک دبئی میں مقیم ہے، ملزم مبشر نے دو شادیاں کر رکھی تھیں جس سے اسکی بیویوں نے علیحدگی اختیارکرلی تھی اور وہ تیسری شادی کرنے کا خواشمند بھی تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم رینجرز کا سابق اہلکار تھا تاہم واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے ، مکمل تفتیش کے بعد ہی واقعے کی اصل وجوہات سامنے آئیں گی ۔


پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے تاہم مکمل تفتیش کے بعد ہی واقعے کی اصل وجوہات سامنے آئیں گی۔


ای پیپر