file photo

پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 27 افراد جان کی بازی ہار گئے
31 جولائی 2020 (12:12) 2020-07-31

لاہور: پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 27 افراد جان کی بازی ہار گئے، اموات کی تعداد 5 ہزار 951 ہو گئی۔ چوبیس گھنٹے کے دوران 903 نئے کیس سامنے آئے۔ 2 لاکھ 78 ہزار 305 افراد متاثر ہیں جبکہ ملک بھر میں کورونا کے 2 لاکھ 47 ہزار 177 صحت یاب ہوچکے ہیں۔

سندھ میں کورونا مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 20 ہزار 550 اور خیبر پختونخوا میں کورونا مریضوں کی تعداد 33 ہزار 958 ہو گئی ہے۔ بلوچستان 11 ہزار 732، اسلام آباد 15 ہزار 14، آزاد جموں و کشمیر 2 ہزار73، گلگت بلتستان 2 ہزار 105 اور پنجاب میں 92 ہزار 873 کورونا مریض ہیں۔


ای پیپر