شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو کامیاب سرجری کے بعد ہسپتال سے رخصت کردیا گیا
کیپشن:   file photo
31 جولائی 2020 (12:00) 2020-07-31

ریاض: خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو کامیاب سرجری کے بعد ہسپتال سے رخصت کردیا گیا۔

شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا کنگ فیصل اسپیشلسٹ ہسپتال میں پتے کا کامیاب آپریشن کیا گیا تھا۔ انہوں نے کامیاب آپریشن کے بعد ڈاکٹروں کے مشورے پر کچھ وقت ہسپتال ہی میں آرام کیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت متعدد عالمی لیڈروں اور سربراہان حکومت نے دوران علاج ان کی نہ صرف خیریت دریافت کی بلکہ نیک تمناؤں کا بھی اظہار کیا۔


ای پیپر