پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا
31 جولائی 2019 (21:54) 2019-07-31

اسلام آباد : حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا۔

پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 15 پیسے فی لیٹر، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 65 پیسے فی لیٹر، لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 90 پیسے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 5 روپے 38 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیا۔

اضافہ کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 117.83،ڈیزل کی نئی قیمت 132.47،جبکہ مٹی کے تیل کی نئی قیمت 103.84روپے ہوگئی ۔لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 90.52روپے فی لیٹر ہو گی ۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل سے متعلق بھیجی گئی سمری کی وزارت خزانہ نے منظوری دیدی، پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں پرعملدرآمد آج رات یکم اگست سے ہو گا۔


ای پیپر