پاکستان کا مستقبل نوجوانوں سے وابستہ ہے :آرمی چیف
31 جولائی 2019 (20:22) 2019-07-31

راولپنڈی : آرمی چیف کا آئی ایس پی آر انٹرن شپ پروگرام میں نوجوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا نوجوانوں کے ہاتھ میں ہی پاکستان کا مستقبل ہے ۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایس پی آر انٹر ن شپ میں جوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے پاک فوج کے سپہ سالار نے کہا کہ باصلاحیت نوجوان ہی پاکستان کا مستقبل ہیں،پاکستانی نوجوان اپنی صلاحیت پر پورا اعتماد رکھیں ،نوجوان ہی ملک کو ترقی کی اگلی منازل کی طرف لے جانے میں اہم کردار ادا کرینگے ۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا نوجوان ترقی کیلئے شارٹ کٹ نہ دیکھیں،نوجوان اپنی صلاحیتوں پر اعتماد رکھیں ،اللہ نے پاکستان کو متحرک اور ذہین نوجوانوں سے نواز ا ہے ۔پاکستان کا مستقبل نوجوانوں سے وابستہ ہے ۔


ای پیپر