ڈالر کی قیمت میں حیران کن کمی
31 جولائی 2019 (17:02) 2019-07-31

کراچی :پاکستان کی معیشت جس کو اس وقت بیرونی سرمایہ کاری کی بے حدضرورت ہے وہیں سرمایہ کار ڈالر کی قیمت میں استحکام کا انتظار کر رہے ہیں ، ڈالر کی بڑھتی قیمت کے بعد ایک دفعہ پھر معمولی کمی ہو گئی ،انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 20پیسے کمی ہو گئی ۔

تفصیلات کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 20 پیسے کمی ہوئی جس کے بعد ڈالر 159 روپے 85 پیسے پر ٹریڈ کر رہاہے۔ دوسری جانب سٹاک مارکیٹ سے اچھی خبریں نہیں آ رہی کیونکہ کاروبار کے آغاز میں ہی مندی چھاگئی ہے ، کاروبار کا آغاز ہوا تو 100 انڈیکس 31 ہزار 658 پوائنٹس کی سطح پر تھی تاہم اس میں کچھ دیر بعد ہی 32 پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی اور اس وقت انڈیکس 31 ہزار 626 پوائنٹس کی سطح پر ہے۔


ای پیپر