فوٹو بشکریہ فیس بک

ماہرہ خان ایک باصلاحیت اداکارہ ہیں: شاہ رخ خان
31 جولائی 2019 (15:03) 2019-07-31

اسلام آباد: بھارتی اداکار شاہ رخ خان نے ماہرہ خان کو اداکارانہ صلاحیتوں سے بھرپور شخصیت قرار دیدیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار شار رخ خان کا کہنا ہے کہ ماہرہ خان ایک باصلاحیت اداکارہ ہیں اور فلم ” رئیس “ میں ان کے ساتھ کام کرتے ہوئے بہت کچھ سیکھا ہے۔

ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماہرہ خان کا شمار ان اداکاروں میں ہوتا ہے جنہیں ہر موضوع پر بات کرنے کا عبور حاصل ہے اور ان کو یقین ہے کہ وہ ایک دن اداکاری میں بہت اعلیٰ مقام حاصل کریں گے۔


ای پیپر