فوٹو بشکریہ فیس بک

آج سے جمعے تک شدید طوفانی بارشیں ہوں گی: محکمہ موسمیات
31 جولائی 2019 (11:42) 2019-07-31

لاہور: مون سون بارشوں کا ایک اور سپیل، ملک بھر میں شدید بارشوں کا نیا الرٹ جاری۔ آج سے جمعے تک شدید طوفانی بارشیں ہوں گی۔ سیلابی صورتحال پہاڑوں پر لینڈ سلائیڈنگ کا امکان۔

اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور سرگودھا، گوجرانوالہ، فیصل آباد سمیت پنجاب بھر میں آج موسلادھار بارش متوقع۔ لاہور میں بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے 4 روز تک جاری رہے گا۔

اندرون سندھ میں بارشیں دینے والا مون سون کا سسٹم کمزور پڑ گیا، 10 اگست تک ہیوی سسٹم کی توقع نہیں۔ ضلع مظفرگڑھ کی چاروں تحصیلوں میں دریائے سندھ اور دریائے چناب کے کٹاؤ نے تباہی مچا دی۔

پشاور، دیر، چترال سمیت خیبر پختونخوا میں تیز بارش متوقع ہزارہ اور مالاکنڈ ڈویژن میں سیلابی صورتحال اور لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ، الرٹ جاری۔

قلات، سبی، نصیر آباد، مکران، تربت اور ژوب ڈویژن سمیت بلوچستان میں کئی مقامات پر آج گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔


ای پیپر