Source : Yahoo

جی ڈی اے نے تحریک انصاف کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا
31 جولائی 2018 (22:51) 2018-07-31

کراچی:گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس ( جی ڈی اے )کے سربراہ پیرپگارا نے کہا ہے کہ جی ڈی اے تحریک انصاف کی مکمل حمایت کرتی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے جی ڈی اے اورایم کیوایم رہنماو¿ں کی مشترکہ پریس کانفرنس کے موقع پر کیا۔پیر پگارا کا کہنا تھا کہ عوام نے عمران خان پر یقین کرکے انھیں ووٹ دیا، ہم عمران خان کی حکومت میں کوئی رکاوٹ نہیں کھڑی کریں گے۔انھوں نے مطالبہ کیا کہ پاکستان تحریک انصاف کوحکومت بنانے دی جائے، عمران خان کو اپنے وعدوں پرعمل درآمد کرنا چاہیے۔

انھوں نے مزید کہا کہ جی ڈی اے تحریک انصاف کی مکمل حمایت کرتی ہے، سندھ میں بھی عمران خان کو مکمل سپورٹ کرتے ہیں۔پیرپگارا کا کہنا تھا کہ سندھ میں ایک حلقے سے جی ڈی کے 12 سے 13 ہزار ووٹ مسترد کیے گئے، الیکشن سے پہلے کہا تھا کہ سندھ کے افسران کا تبادلہ کیا جائے، مگر ایسا نہیں ہوا۔

انھوں نے سوال کیا کہ سندھ کے عوام کب تک زیادتی برداشت کریں گے، 10 سال میں سندھ کے عوام کے لئے کچھ بھی نہیں کیا گیا۔واضح رہے کہ یہ پہلا موقع ہے، جب ایم کیوایم بھی جی ڈی اےاجلا س میں شریک ہوئی، اجلاس میں عامرخان اورفیصل سبزواری نے ایم کیوایم کی نمائندگی کی۔


ای پیپر