Source : Yahoo

متوقع وزیر اعلیٰ پنجاب علیم خان کے گر د گھیر اتنگ
31 جولائی 2018 (22:34) 2018-07-31

لاہور :قومی احتساب بیورو نے تحریک انصاف کے رہنما علیم خان کوآمدن سے زائداثاثوں کے الزام میں 8اگست کو طلب کرلیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق علیم خان کے وکیل نے نیب میں پیش ہوکر اثاثوں کے حوالے سے دستاویزات جمع کروائی تھیں۔

تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علیم خان ، پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنماو¿ں چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الٰہی کو آمدن سے زائد اثاثوں پر طلب کرلیا۔

نیب حکام ان دستاویزات کی روشنی میں اثاثوں کے حوالے سے مطمن نہیں ہے جو آمدن سے زائد ہیں۔ اس پر علیم خان کو 8اگست کو طلب کرلیا ہے۔ واضح رہے کہ الیکشن 2018کے بعد پنجاب میں تحریک انصاف کے جانب سے حکومت تشکیل دینے کے سلسلے میں علیم خان کا نام بطور وزیر اعلیٰ پنجاب کے لیا جارہا ہے۔ ایسے میں نیب کی جانب سے کوئی انتہائی اقدام کیا جاتا ہے تو علیم خان سمیت تحریک انصاف کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

نیب میں چوہدری برادران کے اثاثہ جات کے حوالے سے بھی تحقیقات ہورہی ہیں اور ان کے اثاثہ جات بھی موجودہ ذرائع آمدن سے مطابقت نہیں رکھتے۔


ای پیپر