Source : File Photo

آرمی چیف کا خصوصی اقدام ،لاہورکی باہمت بیٹی فجر کو نوکری دےدی
31 جولائی 2018 (18:41) 2018-07-31

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لاہورکی باہمت بیٹی فجر کے لیے خصوصی اقدام کرتے ہوئے اسے پاک فوج کے زیرانتظام ادارے میں نوکری دے دی۔

پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے (آئی ایس پی آر) کے مطابق معذور فجرکاپیغام سوشل میڈیا پروائرل ہوا تھا جس پر آرمی چیف نے لاہورکی باہمت بیٹی فجر کے لیے خصوصی اقدام کیا ہے ، فجر کو مزید تعلیم کا موقع فراہم کیا جائے گا جبکہ فجر کوپاک فوج کے زیرانتظام ادارے میں نوکری بھی دے دی گئی۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ فجرجیسی بچیاں ہمارے لیے مشعل راہ اورہمت کانشان ہیں۔


ای پیپر