Source : File Photo

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی روسی کوہ پیما کی عیادت
31 جولائی 2018 (18:26) 2018-07-31

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سی ایم ایچ میں روسی کوہ پیما کی عیادت کی ہے۔ منگل کو پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے روسی کوہ پیما الیگزینڈر گوکوف سے اسپتال میں ملاقات کی۔

یاد رہے کہ روسی کوہ پیما الیگزینڈر گوکوف شمالی علاقہ جات کے بیاو¿ف گلیشئر کی لتوک چوٹی پر 20 ہزار 650 فٹ کی بلندی پر پچیس جولائی سے پھنسا گئے تھے، ان کے پاس تین دن قبل خوراک بھی ختم ہوگئی تھی۔پاک فوج کے شعبہ ایوی ایشن کے پائلٹس نے 26 تا 30 جولائی تک سات بار کوہ پیما کو نکالنے کی کوششیں کیں، تاہم شدید موسمی حالات اور بلندی کے باعث تلاش کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

بالآخر پاک فوج کے پائلٹس کو کامیابی ملی اور روسی کوہ پیما کوچوٹی سے نکال کر سی ایم ایچ منتقل کردیا گیا، جہاں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے روسی کوہ پیما کی عیادت کی۔ پاک فوج کا بیاو ف گلئشیر کا ریسکیو آپریشن کسی بلند ترین مقام پر کیا گیا پہلا ریسکیو آپریشن ہے۔

یاد رہے چند روز قبل کینیڈین کوہ پیما دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی ’کے ٹو‘ سر کرنے کے دوران اونچائی سے گر کر جان کی بازی ہار گیا تھا۔


ای پیپر