پاک آرمی کا بیافو گلیشئر پر کامیاب ریسکیو آپریشن
31 جولائی 2018 (17:33) 2018-07-31

راولپنڈی:پاکستان آرمی ایوی ایشن نے کامیاب ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے لتوک چوٹی پن پھنسے روسی کو پیما الیگزینڈر گوکوف کو بچا لیا اور طبی امداد کیلئے سکردو منتقل کر دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق روسی کوہ پیماالیگزینڈر گوکوف ایک مہم کے دوران 20ہزار 600فٹ کی بلندی پرپھنس گیا تھا، آرمی ایو ایشن نے شدید برف اور گھنے بادلوں کے باوجود اپنی نوعیت کا پہلا ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے روسی کو پیما کو نہ صرف تلاش کیا بلکہ کامیابی سے ریسکیو بھی کر لیا۔ روسی کوہ پیما کو پاک فوج نے ہیلی کاپٹر کے ذریعے ایک مشکل آپریشن کے بعد ریسکیو کیا۔ روسی کوہ پیماالیگزینڈر گوکوف لتوک پیک 1پر 20650 فٹ کی بلندی پر بیافو گلیشئر پر 25جولائی سے پھنسے ہوئے تھے۔

آئی ایس پی آرنے بتایا ہے کہ روسی کوپیما کے پاس تین دن قبل کھانے پینے کا سامان بھی ختم ہوگیا تھا، جبکہ اسے ریسکیو کرنے کی کوششیں 26 سے 30جولائی تک جاری رہیں۔ ریسکیو کے بعد ان کو طبی امداد کیلئے سکردو منتقل کر دیا گیا ،اس مہم جوئی کے نتیجے میں روسی کوہ پیما الیکگزینڈر گوکوف کے ساتھی سرگئی گلازنوف اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔


ای پیپر