Source : Yahoo

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا نام فائنل ؟
31 جولائی 2018 (17:06) 2018-07-31

اسلام آباد :میڈیا پر گردش کرتی افواہوں کے بعد بالآخر کے پی کے وزیر اعلیٰ کا نام فائنل کر لیا گیا ،گزشتہ کئی روز سے یہ افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوانے اعلان بغاوت کرتے ہوئے 45کے قریب ممبر اسمبلی کا اپنے ساتھ ایک گروپ بنا لیا ہے اور اس بات پر آمادہ کر لیاہے کہ وہ پرویز خٹک کیلئے چیئرمین تحریک انصاف پر دباﺅ ڈالیں ۔

اطلاعات کے مطابق سابق وزیراعلیٰ کے پی کے پرویز خٹک اور عاطف خان کے درمیان وزارت اعلیٰ کیلئے مقابلہ تھا تاہم اب عمران خان کی جانب سے خیبرپختونخوا اسمبلی قائد ایوان کے لیے عاطف خان کا نام فائنل کیا گیا ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویزخٹک کی بھی وزیراعلی کے عہدے کے لیے لابنگ جاری ہے اور دوسرے آپشن کے طور پر وہ اسد قیصر کو وزیراعلی بنانے کے خواہشمند ہیں۔جبکہ اس طرح کی خبریں منظرعام پر آنے کے بعد پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ پارٹی چیئرمین عمران خان وزیراعلی خیبرپختونخوا کے عہدے کے حوالے سے جو فیصلہ کریں گے وہ قبول ہوگا۔


ای پیپر