فوٹوبشکریہ فیس بک

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کی درخواست مسترد کر دی
31 جولائی 2018 (15:26) 2018-07-31

کراچی: نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کی درخواست مسترد کر دی ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز اکتوبر میں شیڈول ہے جس کے لئے کیویز کرکٹ بورڈ نے کھیلنے سے معذرت کرلی ہے۔ پی سی بی نے نیوزی لینڈ کو دو میچز پاکستان میں کھیلنے کی دعوت دی تھی جبکہ نیوزی لینڈ کا پاکستان کے بجائے یو اے ای میں کھیلنے پر اصرار ہے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین 3 ٹیسٹ، 3 ون ڈے اور 3 ٹی 20 میچز یو اے ای میں کھیلیں جانے تھے جس پر پاکستان کی جانب سے اصرار کیا گیا تھا کہ نیوزی لینڈ ٹیم کم از کم 3 ٹی 20 میچز کی سیریز پاکستان آکر کھیلے تاہم نیوزی لینڈ میڈیا کے مطابق پاکستان میں سیریز کھیلنے کے لئے مشاورت کی گئی جس کے بعد نیوزی لینڈ کرکٹ نے پی سی بی کی درخواست پر معذرت کرلی۔

اب اکتوبر 2018 میں یو اے ای میں ہی 3 ٹیسٹ، 3 ون ڈے اور 3 ٹی 20 میچز کھیلے جائیں گے۔ نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے چیئرمین گریگ بارکلے کا کہنا تھا کہ پاکستان نے نیوزی لینڈ جیسی ایک بڑی ٹیم کا دورہ پاکستان سوچ رکھا تھا جس سے ملک میں بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی میں مزید مدد ملتی اور ہمارے انکار سے انہیں مایوسی ہو گی لیکن کچھ مشکل اوقات میں ایسے فیصلے کرنے پڑتے ہیں۔

خیال رہے کہ 2003 میں نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے پاکستان کا دورہ کیا تھا اور گزشتہ 15 سال میں نیوزی لینڈ کو یہ پہلی بار دورہ پاکستان کی پیشکش کی گئی تھی جسے نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے مسترد کر دیا ہے۔

 

 

 

 

 

 


ای پیپر